ایران نے اسرائیل اور امریکا کے خلاف نئی حملوں کی لہر شروع کر دی

11:40 AM, 9 Mar, 2026

تہران/حیفا: ایران نے اسرائیل اور امریکا کے خلاف نئی فوجی کارروائیوں کا آغاز کیا ہے، جس میں فتح اور عماد میزائل استعمال کیے گئے۔ ایران نے حیفا کی ریفائنری کو نشانہ بنایا، اور حزب اللہ نے بھی حیفا میں میزائل داغے۔ تل ابیب میں بیلسٹک میزائل حملے میں 6 افراد زخمی ہوئے، جن میں ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ اسرائیلی حکام کے مطابق ممکنہ طور پر کلسٹر وار ہیڈ استعمال ہوا۔

پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ ان کارروائیوں میں 220 سے زائد امریکی فوجی ہلاک یا زخمی ہو چکے ہیں اور ایران چھ ماہ تک امریکا اور اسرائیل کے خلاف لڑ سکتا ہے۔ ایران اب تک درمیانے فاصلے کے میزائل استعمال کر رہا ہے، جبکہ آئندہ دنوں میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے جدید میزائل استعمال کیے جائیں گے۔ایران کے مطابق اب تک اسرائیل میں 11 ہلاک ہو چکے ہیں، اور جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے حملے میں 2 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے۔

مزیدخبریں