ایران کے حملوں میں اسرائیل میں 13 ہلاکتیں، ہزاروں زخمی

12:13 PM, 9 Mar, 2026

تل ابیب: گزشتہ ہفتے سے ایران کے حملوں میں 13 اسرائیلی ہلاک اور تقریباً 1,929 زخمی ہو چکے ہیں۔ اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں میں 157 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 112 ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں اور 9 کی حالت تشویشناک ہے۔

وزارت صحت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ بم شیلٹرز استعمال کرتے وقت احتیاط کریں، کیونکہ کچھ لوگ شیلٹر کی طرف جاتے ہوئے زخمی بھی ہوئے ہیں۔

مزیدخبریں