عمان اور یو اے ای نے ایران-امریکہ-اسرائیل تنازع پر تشویش کا اظہار

01:58 PM, 9 Mar, 2026

مسقط/دبئی: عمانی وزیر خارجہ نے ایران کے خلاف اسرائیل اور امریکہ کی کارروائی کو غیر اخلاقی اور غیر قانونی قرار دیا ہے۔ عرب لیگ کے ہنگامی اجلاس میں انہوں نے ایران کی ہمسایوں کے خلاف جوابی حملوں پر افسوس ظاہر کیا اور تمام فریقین سے جنگ بندی اور سفارتی حل اپنانے کی اپیل کی۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ خطے کی موجودہ کشیدگی خطرناک ہے اور اگر لڑائی جاری رہی تو یہ خطے کی سلامتی، سمندری راستے، سپلائی چین اور عالمی معیشت پر منفی اثر ڈال سکتی ہے۔

متحدہ عرب امارات نے بھی ایران کے حملوں میں شہری ہلاکتوں پر تشویش ظاہر کی اور کہا کہ یہ حملے بین الاقوامی قانون اور ملکی خودمختاری کی خلاف ورزی ہیں۔ یو اے ای نے واضح کیا کہ وہ تنازعات میں شامل نہیں ہونا چاہتے، لیکن اپنی خودمختاری اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے اقدامات کرنے کا حق رکھتے ہیں۔ذرائع کے مطابق ایران کی جانب سے 1,400 سے زائد ڈرون حملے کیے گئے ہیں، جن کے نتیجے میں کئی شہری ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

مزیدخبریں