دفاعی سکیورٹی اور ڈیجیٹل جدت: پاکستان اور بحرین کا فوجی و بحری تعاون بڑھانے اور ابھرتے ہوئے چیلنجز سے مل کر نمٹنے پر اتفاق

07:21 PM, 9 Jun, 2026

راولپنڈی : پاکستان اور بحرین نے بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال کے تناظر میں عسکری، بحری اور فضائی تعاون کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر نے پاکستان کی تینوں مسلح افواج کے سربراہان سے اہم ملاقاتیں کی ہیں۔

جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ہونے والی ملاقات میں علاقائی سکیورٹی کی صورتحال اور باہمی دفاعی روابط کو مزید مضبوط کرنے کی حکمت عملی طے کی گئی۔ دونوں کمانڈرز نے پاک بحرین برادرانہ تعلقات کو مزید پائیدار بنانے کے عزم کو دہرایا۔

دورے کے دوران فضائی اور بحری دفاع پر بھی خصوصی توجہ دی گئی۔ نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات میں بحرینی کمانڈر نے سمندری حدود کی سیکیورٹی کے لیے پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا اعتراف کیا۔ دوسری جانب، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کے دوران مستقبل کی جنگی حکمت عملی، خصوصاً ڈرون ٹیکنالوجی، خودکار دفاعی نظام، ڈیجیٹل جدت اور مصنوعی ذہانت (AI) جیسے ابھرتے ہوئے چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا، جو کہ دونوں ممالک کی فضائی حدود کے تحفظ کے لیے انتہائی اہم قرار دیے گئے ہیں۔

مزیدخبریں