مودی حکومت کا ’ہندو مسلم ایجنڈا‘ بے نقاب، بے روزگار نوجوانوں کی ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ نے ترجیحات بدلنے پر مجبور کر دیا

12:12 PM, 9 Jun, 2026

نئی دہلی: بھارت میں پڑھے لکھے نوجوانوں کی بے روزگاری نے ایک نئی اور انوکھی تحریک کو جنم دے دیا ہے۔ مودی حکومت کے روایتی مذہبی بیانیے کے خلاف ملک بھر کے بے روزگار نوجوانوں کی آواز بن کر ابھرنے والی علامتی ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ (CJP) نے مودی سرکار کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب ’ہندو مسلم کارڈ‘ کا کھیل مزید نہیں چلے گا، حکومت کو فوری طور پر ملک کی معاشی اور سیاسی ترجیحات بدلنا ہوں گی۔

کاکروچ جنتا پارٹی کے بینر تلے جمع ہونے والے نوجوانوں نے مودی حکومت کے اس ایجنڈے کو بری طرح بے نقاب کر دیا ہے جس کے تحت مبینہ طور پر اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے مذہبی منافرت کا سہارا لیا جاتا ہے۔ تنظیم کا مؤقف ہے کہ مودی حکومت نوجوانوں کو روزگار دینے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے اور اب وقت آ گیا ہے کہ نفرت انگیز بیانیے کو جڑ سے ختم کر کے نوجوانوں کے مستقبل، ملازمتوں کے تحفظ اور تعلیمی نظام کی بہتری پر کام کیا جائے۔

مبصرین کے مطابق، ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ دراصل موجودہ بھارتی نظامِ حکومت اور بے روزگاری کے خلاف نوجوانوں کا ایک شدید، طنزیہ اور علامتی ردعمل ہے۔ ملک میں پیپر لیک ہونے کے بڑھتے ہوئے اسکینڈلز اور سرکاری ملازمتوں کے خاتمے نے نوجوانوں کو سڑکوں پر آنے اور اس منفرد انداز میں مودی حکومت کو چیلنج کرنے پر مجبور کر دیا ہے، جس سے آنے والے دنوں میں حکومت کے لیے مشکلات بڑھ سکتی ہیں۔

مزیدخبریں