پاک چین دوستی کے 75 سال مکمل، ہمارے تعلقات ہر آزمائش پر پورے اترے ہیں؛وزیر اطلاعات عطا تارڑ

11:57 AM, 9 Jun, 2026

اسلام آباد :وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے پاک چین دوستی کی 75 ویں سالگرہ کے تاریخی موقع پر دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے گہرے اسٹریٹجک روابط وقت کے ہر امتحان میں سرخرو ہوئے ہیں۔

وزیر اطلاعات نے اپنے خصوصی بیان میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستانی قیادت چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو غیر معمولی اہمیت دیتی ہے اور ان روابط کو مزید پائیدار بنانے پر کامل یقین رکھتی ہے۔
 وزیراعظم کا حالیہ دورہ چین دونوں ممالک کے مابین معاشی تعاون اور دوستی کے رشتوں کو ایک نئی اور تاریخی بلندی پر لے گیا ہے۔ پاکستان اور چین نہ صرف جغرافیائی سرحدوں کے ذریعے ایک دوسرے سے جڑے ہیں، بلکہ دونوں ملکوں کے عوام کے مابین بھی دلوں کے گہرے روابط قائم ہیں۔
 پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) چینی صدر شی جن پنگ کے عالمی وژن 'ایک خطہ، ایک سڑک' (بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو) کا سب سے اہم اور مرکزی ستون ہے۔
    عطا تارڑ نے واضح کیا کہ پاک چین شراکت داری خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کی ضامن ہے اور دونوں ممالک مستقبل میں بھی ترقی کا یہ سفر مل کر جاری رکھیں گے۔

مزیدخبریں