آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی برقرار رہے گی لیکن ایران کے ساتھ چند روز میں معاہدہ ممکن ہے: امریکی صدر

10:28 AM, 9 Jun, 2026

واشنگٹن: امریکی صدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری مذاکراتی عمل بہت اچھے انداز میں آگے بڑھ رہا ہے، جس کے نتیجے میں وہ آئندہ چند روز کے اندر تہران کے ساتھ ایک نئے معاہدے کا منصوبہ دنیا کے سامنے پیش کر سکتے ہیں۔

 صدر کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ پسِ پردہ بات چیت کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آ رہے ہیں اور دونوں ممالک ایک قابلِ عمل معاہدے کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے واشنگٹن کی سخت پالیسی کا اعادہ کرتے ہوئے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ سفارتی پیش رفت اپنی جگہ، لیکن جب تک معاہدہ حتمی شکل اختیار نہیں کر لیتا، تب تک آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی پوری قوت سے برقرار رہے گی۔
عالمی تجزیہ کاروں کے مطابق، امریکی صدر کی طرف سے ناکہ بندی برقرار رکھنے کا اعلان دراصل ایران پر دباؤ برقرار رکھنے کی حکمتِ عملی کا حصہ ہے تاکہ معاہدے کو جلد سے جلد ممکن بنایا جا سکے۔

مزیدخبریں