واشنگٹن : امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری مذاکرات میں امریکا صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اہداف حاصل کرنے کے لیے انتہائی مضبوط پوزیشن میں ہے۔
جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ ایرانی اب اس جنگ کو مزید جاری نہیں رکھنا چاہتے کیونکہ یہ ان کے مفاد میں نہیں ہے، اسی لیے وہ مذاکرات کی میز پر سنجیدہ تجاویز پیش کر رہے ہیں۔
امریکا ایرانی تجاویز کی مکمل تصدیق کرے گا، اور اگر فریقین کسی معاہدے تک پہنچ جاتے ہیں تو یہ امریکی عوام کے لیے بڑی کامیابی ہوگی۔
امریکا ایران مذاکرات: ایران جنگ کا تسلسل نہیں چاہتا، معاہدہ امریکی عوام کی بڑی کامیابی ہوگا، جے ڈی وینس
09:30 AM, 9 Jun, 2026