پنجاب میں نان رجسٹرڈ شادی ہالز اور ریسٹورنٹس کی رجسٹریشن کا فیصلہ

12:41 PM, 9 Jun, 2025

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہدایت کی ہے کہ صوبے بھر میں تمام غیر رجسٹرڈ شادی ہالز اور ریسٹورنٹس کو فوری طور پر رجسٹر کیا جائے۔ انہوں نے ایک اجلاس میں اس فیصلے کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ اب ٹیکس کا بوجھ عوام پر نہیں ڈالا جائے گا بلکہ ٹیکس نیٹ میں توسیع کی جائے گی۔

مریم نواز نے ٹیکس بڑھانے کی تجاویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ صرف قانون پر عمل کرنے والوں کو سزا اور ٹیکس چوروں کو چھوڑ دینا ناانصافی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عام شہریوں پر مالی دباؤ نہ ڈالا جائے — خاص طور پر جب کم آمدنی والے افراد ٹیکس ادا کرتے ہیں اور بڑے کاروباری افراد بچ نکلتے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے پنجاب ریونیو اتھارٹی، مائنز اینڈ منرلز اور دیگر اداروں کو ہدایت کی کہ وہ ریونیو بڑھانے کے لیے نئے ذرائع اور مواقع تلاش کریں۔

مزیدخبریں