اسحاق ڈار اور برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، دوطرفہ تعاون سمیت علاقائی امور پر گفتگو

11:02 PM, 9 Jul, 2026

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے دیرینہ تعلقات، باہمی تعاون کے فروغ اور مختلف شعبوں میں شراکت داری کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر علاقائی صورتحال، عالمی پیش رفت اور ایران امریکہ کشیدگی کے تناظر میں خطے کے امن و استحکام سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔

دونوں جانب سے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعاون کو مزید وسعت دینے اور دوطرفہ روابط کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

مزیدخبریں