کراچی: عالمی منڈی میں سونے کی قیمت بڑھنے کے اثرات مقامی صرافہ بازار پر بھی نمایاں ہونے لگے، جہاں آج سونے کے نرخوں میں خاطر خواہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 600 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے مقرر ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3 ہزار 86 روپے بڑھ گئی، جس کے بعد اس کا نرخ 3 لاکھ 71 ہزار 944 روپے تک جا پہنچا۔
دوسری جانب بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں بھی سونے کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 36 ڈالر مہنگا ہونے کے بعد 4 ہزار 113 ڈالر میں فروخت ہو رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں آنے والی تیزی کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ اوپر گئے ہیں۔