کریتی سینن نے فٹنس اور خوراک سے متعلق دلچسپ راز کھول دیا

05:40 PM, 9 Jul, 2026

ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ کریتی سینن نے کہا ہے کہ وہ سخت ڈائٹ پلان پر عمل کرنے کے بجائے اعتدال کے ساتھ ہر قسم کی غذا کھانے کو ترجیح دیتی ہیں۔

حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کریتی سینن نے اپنی خوراک، پسندیدہ کھانوں اور فٹنس روٹین سے متعلق دلچسپ خیالات کا اظہار کیا۔

اپنے پسندیدہ کھانوں کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ انہیں الگ سے "چیٹ ڈے" رکھنے کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی کیونکہ وہ معمول کے مطابق ہر چیز کھاتی ہیں۔ تاہم انہوں نے بتایا کہ صرف فلم **'کاک ٹیل 2'** کی شوٹنگ کے دوران کردار کی ضرورت کے مطابق اپنی خوراک میں احتیاط برتی تھی۔

کریتی سینن کا کہنا تھا، "میں کھانے کے لیے زندہ ہوں، مجھے ہر طرح کا کھانا بہت پسند ہے۔" انہوں نے بتایا کہ روایتی بھارتی کھانوں کے علاوہ تھائی اور چائنیز پکوان بھی ان کی پسندیدہ غذا میں شامل ہیں، جبکہ سڑک کنارے ملنے والے چٹ پٹے اسٹریٹ فوڈ سے بھی انہیں خاص لگاؤ ہے۔ انہوں نے مسکراتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اسی روز پیزا بھی کھایا تھا۔

واضح رہے کہ کریتی سینن ان دنوں اپنی نئی فلم "کاک ٹیل 2" کی کامیابی کا جشن منا رہی ہیں، جس میں ان کے ساتھ شاہد کپور اور رشمیکا مندانا نے بھی اہم کردار ادا کیے ہیں۔

مزیدخبریں