پاکستان اور کروشیا کا تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق، ویزا سہولتوں میں بہتری کا عندیہ

02:28 PM, 9 Jul, 2026

اسلام آباد: کروشیا کے وزیر خارجہ ڈاکٹر گورڈن گرلیچ ریڈمین نے کہا ہے کہ اسلام آباد امن سفارتکاری کا اہم مرکز ہے اور پاکستان و کروشیا کے تعلقات باہمی احترام اور اعتماد پر قائم ہیں۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کروشین وزیر خارجہ نے کہا کہ دونوں ممالک دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا درخواست کے عمل کو آسان بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور کروشیا کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، عوامی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔

اس موقع پر اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کروشیا کے ساتھ اقتصادی تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے اور سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ویزا پالیسی میں سہولت کاری سے دونوں ممالک کے عوامی رابطوں میں اضافہ ہوگا۔

نائب وزیراعظم نے بتایا کہ ملاقات میں دہشتگردی، کشمیر اور فلسطین سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ان کے مطابق کروشیا نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کی ہے۔

اسحاق ڈار نے کروشین سرمایہ کاروں کو پاکستان کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں سے فائدہ اٹھانے کی دعوت بھی دی۔

مزیدخبریں