اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک نے ایشیا کی معاشی صورتحال سے متعلق نئی رپورٹ جاری کر دی، جس میں پاکستان کی رواں مالی سال معاشی شرح نمو 3.7 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
رپورٹ میں مختلف ایشیائی ممالک کی معاشی کارکردگی، سرمایہ کاری، اصلاحات اور ترقی کے امکانات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے۔ اے ڈی بی کے مطابق پاکستان سمیت خطے کے ممالک میں معاشی سرگرمیوں پر مختلف عوامل اثر انداز ہو رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سری لنکا کی معاشی شرح نمو 4 فیصد، نیپال کی 3.9 فیصد اور افغانستان کی 2.3 فیصد رہنے کا امکان ہے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک نے معاشی استحکام کے لیے اصلاحات، سرمایہ کاری کے فروغ اور پائیدار ترقی کے اقدامات کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔