پی ایس ایکس میں ہزاروں پوائنٹس کی کمی

11:40 AM, 9 Jul, 2026

کراچی: ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے باعث عالمی اسٹاک مارکیٹوں میں منفی رجحان دیکھا جا رہا ہے، جس کے اثرات پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر بھی پڑے ہیں۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس 1 ہزار 564 پوائنٹس کمی کے بعد 1 لاکھ 80 ہزار 64 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق عالمی سطح پر پیدا ہونے والی بے یقینی، سرمایہ کاروں کے محتاط رویے اور خطے کی صورتحال کے باعث مارکیٹ دباؤ کا شکار ہے۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی حالات میں بہتری یا مزید کشیدگی کے اثرات آئندہ دنوں میں اسٹاک مارکیٹس کی سمت پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔

مزیدخبریں