بلوچستان کی سکیورٹی صورتحال پر وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس آج کوئٹہ میں ہوگا

09:53 AM, 9 Jul, 2026

کوئٹہ: وزیراعظم شہباز شریف آج ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے، جہاں وہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کریں گے۔

اجلاس میں صوبے میں سکیورٹی انتظامات، دہشتگردی کے حالیہ واقعات اور امن و استحکام کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر تفصیلی غور کیا جائے گا۔

آئی جی بلوچستان اور دیگر متعلقہ سکیورٹی حکام وزیراعظم کو صوبے کی موجودہ صورتحال، حالیہ واقعات اور سکیورٹی اقدامات سے متعلق بریفنگ دیں گے۔

وزیراعظم کو بلوچستان میں امن کے قیام کے لیے اداروں کی کارکردگی اور مستقبل کے لائحہ عمل سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

مزیدخبریں