مشہد میں آیت اللہ علی خامنہ ای کی تدفین کی تیاریاں مکمل

10:51 AM, 9 Jul, 2026

مشہد: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی تدفین آج مشہد میں کی جائے گی۔ حکام کے مطابق تدفین کے لیے روضہ امام رضاؓ کے احاطے میں تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

ایرانی حکام کے مطابق آیت اللہ علی خامنہ ای کا جسد خاکی عراق سے ایران منتقل کیا گیا۔ اس سے قبل میت کو کربلا لے جایا گیا، جہاں حضرت امام حسینؓ اور حضرت عباسؓ کے روضوں پر حاضری کے لیے لے جایا گیا۔

گورنر آفس کے مطابق کربلا میں ہونے والی آخری رسومات میں بڑی تعداد میں سوگوار شریک ہوئے۔ حکام نے بتایا کہ اس موقع پر لاکھوں افراد نے شرکت کی اور عقیدت کا اظہار کیا۔

جسد خاکی کی ایران منتقلی کے بعد مشہد میں تدفین کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، جبکہ اس موقع پر سکیورٹی کے خصوصی اقدامات بھی کیے گئے ہیں۔

مزیدخبریں