ملک بھر میں بجلی کی قیمتوں میں کمی، کراچی میں فی یونٹ 4 روپے 3 پیسے اور دیگر علاقوں میں 50 پیسے کمی کی گئی

07:50 PM, 9 Jul, 2025

اسلام آباد:ملک کے مختلف حصوں میں ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔ کراچی میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4 روپے 3 پیسے کی کمی کی گئی ہے جبکہ باقی ملک میں فی یونٹ 50 پیسے کم کر دیے گئے ہیں۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے علیحدہ علیحدہ نوٹیفکیشنز جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ صارفین کو یہ رعایت جولائی کے بلوں میں دی جائے گی۔

کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے اپریل 2025 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت کم کی گئی ہے جبکہ ملک کے باقی حصوں کے لیے مئی 2025 کی ایڈجسٹمنٹ میں کمی کی گئی ہے۔

نیپرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک نے اپریل کی ایڈجسٹمنٹ میں فی یونٹ 4 روپے 69 پیسے کمی کی درخواست کی تھی، جب کہ سی پی پی اے نے مئی کی ایڈجسٹمنٹ میں فی یونٹ 10 پیسے اضافے کی سفارش کی تھی۔

مزیدخبریں