اسلام آباد: پاکستان کی معیشت نے مثبت اشارے دینا شروع کر دیے، مالی سال 2025 میں ترسیلات زر 38.3 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں۔
یہ اضافہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ملک کی قیادت نے معاشی سمت درست کی ہے۔ دو سال پہلے ڈیفالٹ کے خطرات کا سامنا کرنے والا پاکستان آج فنانشل بیلنس شیٹ میں بہتری کی طرف گامزن ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر موجودہ رفتار برقرار رہی تو پاکستان نہ صرف معاشی استحکام حاصل کرے گا بلکہ علاقائی معاشی طاقت بننے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔