بھارت نے پاکستان کے خلاف دہشتگردی کو بطور پالیسی اپنایا ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر

03:50 PM, 9 Jul, 2025

راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے الزام عائد کیا ہے کہ بھارت ریاستی سطح پر پاکستان کے خلاف دہشتگردی کو بطور پالیسی استعمال کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے دہشتگرد تنظیموں کو مالی و عملی معاونت فراہم کی جا رہی ہے تاکہ بلوچستان اور دیگر علاقوں میں عدم استحکام پیدا کیا جا سکے۔

الجزیرہ ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حالیہ وزیرستان دھماکے، جس میں 16 فوجی شہید ہوئے، میں بھارت کا کردار واضح ہے۔ اس حملے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی نے قبول کی، جسے ترجمان پاک فوج نے "فتنہ الخوارج" قرار دیا۔

مزیدخبریں