راجستھان میں بھارتی جنگی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

02:12 PM, 9 Jul, 2025

راجستھان : بھارت کی ریاست راجستھان کے شہر چھرو میں بھارتی فضائیہ کا ایک جنگی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق طیارہ گرنے کے بعد زور دار دھماکہ ہوا اور دھوئیں کے بادل آسمان پر چھا گئے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی، جس کے بعد وہ جائے حادثہ کی طرف دوڑ پڑے۔ ریسکیو ٹیمیں بھی فوراً موقع پر پہنچ گئیں۔

ابتدا میں دو افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی تھی، لیکن بعد میں بھارتی خبر رساں ادارے "انڈیا ٹوڈے" نے تصدیق کی کہ طیارے کا پائلٹ اس حادثے میں جان کی بازی ہار چکا ہے۔

حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے بھارتی فضائیہ نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 
 

مزیدخبریں