لندن : برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل غزہ میں جنگ بندی سے پیچھے ہٹا تو برطانیہ اس کے خلاف سخت اقدامات کرے گا۔
انہوں نے برطانوی پارلیمنٹ میں بتایا کہ اسرائیلی وزیر دفاع کا حالیہ بیان، جس میں انہوں نے غزہ کی لاکھوں آبادی کو جنوبی حصے میں منتقل کرنے کی بات کی، جنگ بندی کی کوششوں میں رکاوٹ بن سکتا ہے۔
ڈیوڈ لیمی نے کہا کہ اگر اسرائیل اپنے اس موقف پر قائم رہا تو جنگ بندی مشکل ہو جائے گی اور حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں۔ ایسے میں برطانیہ اسرائیل کے خلاف مزید کارروائی کرے گا۔
یہ بات اس وقت سامنے آئی ہے جب اسرائیل اور حماس کے درمیان امریکی ثالثی میں جنگ بندی کے مذاکرات ہو رہے ہیں اور اسرائیلی فوج کے غزہ سے نکلنے پر بھی بات چیت جاری ہے۔