حج 2026 کی رجسٹریشن کا آج آخری دن، لاکھوں عازمین نے رجسٹریشن کروا لی

03:22 PM, 9 Jul, 2025

اسلام آباد : وزارت مذہبی امور نے اعلان کیا ہے کہ حج 2026 کے لیے رجسٹریشن کا آخری دن آج ہے۔ اب تک دو لاکھ سے زائد افراد نے آن لائن رجسٹریشن کرا لی ہے، جو کہ بغیر کسی فیس کے گھر بیٹھے کی جا سکتی ہے۔

صرف رجسٹرڈ افراد ہی حج کے لیے اہل سمجھے جائیں گے اور رجسٹریشن کے بعد وہ سرکاری یا نجی حج سکیم میں حصہ لے سکتے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ حج کی مکمل پالیسی میں اخراجات اور دیگر شرائط بعد میں جاری کی جائیں گی۔

یہ رجسٹریشن سعودی حکومت کی ہدایت پر کی جا رہی ہے اور مکمل ہونے کے بعد اس کی تفصیلات سعودی عرب کو بھیج دی جائیں گی، جس کی بنیاد پر پاکستان کے لیے حج کوٹہ طے کیا جائے گا۔

مزیدخبریں