شمالی وزیرستان میں دو روزہ کرفیو، انڈکشن پرچے بھی ملتوی

06:55 PM, 9 Jan, 2026

شمالی وزیرستان : ضلع بھر میں 10 اور 11 جنوری 2026 کو کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان کے مطابق بنوں سے میرانشاہ تک کی تمام اہم شاہراہیں عام ٹریفک کے لیے بند رہیں گی۔

کرفیو کی وجہ سے کل شروع ہونے والے انڈکشن پرچے بھی ملتوی کر دیے گئے ہیں، اور نئی تاریخ بعد میں جاری کی جائے گی۔ نوٹیفکیشن اس سلسلے میں پہلے ہی جاری کر دیا گیا ہے۔

ضلع کے شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ کرفیو کے دوران حکومتی ہدایات پر عمل کریں اور غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں۔

مزیدخبریں