کراچی : ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے بعد ایک بار پھر اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کے نتیجے میں فی تولہ سونا 3400 روپے مہنگا ہو گیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، موجودہ صورتحال میں فی تولہ سونا 4 لاکھ 69 ہزار 562 روپے تک پہنچ گیا ہے، جبکہ 10 گرام سونا 2915 روپے کے اضافے کے بعد 4 لاکھ 2 ہزار 573 روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں فی اونس سونا 34 ڈالر بڑھ کر 4 ہزار 472 ڈالر ہو گیا ہے۔