مولانا فضل الرحمان کل لاہور پہنچیں گے، تین روزہ دورے میں اہم اجتماعات سے خطاب

05:03 PM, 9 Jan, 2026


لاہور: جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کل لاہور پہنچیں گے، جہاں وہ تین روزہ دورے کے دوران مختلف اجتماعات میں خطاب کریں گے اور علماء، سماجی شخصیات اور پارٹی کارکنان سے ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق، 11 جنوری کو مولانا فضل الرحمان جامعہ اشرفیہ لاہور میں تعزیتی اجتماع اور مدارس کنونشن سے خطاب کریں گے۔ بعد از نماز ظہر وہ جامعہ مدنیہ جدید، رائیونڈ روڈ میں ختم بخاری کے اجتماع میں بھی شریک ہوں گے۔

12 جنوری کو بعد از نماز ظہر وہ صوبائی ڈیجیٹل میڈیا کنونشن سے خطاب کریں گے۔ اس موقع پر مرکزی کوآرڈینیٹر انجینئر ضیاء الرحمان، صوبائی امیر مولانا صفی اللہ اور سیکرٹری جنرل حافظ نصیر احمد احرار بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دورہ مولانا فضل الرحمان کے سیاسی اور مذہبی رابطوں کو مضبوط بنانے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے، اور اس دوران وہ مختلف اجتماعات سے خطاب کریں گے۔

مزیدخبریں