رمضان پیکج کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن مکمل، وزیراعظم کی آئندہ رمضان و عید پیکج کے لیے جامع حکمت عملی کی ہدایت

01:10 PM, 9 Jan, 2026

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت گزشتہ رمضان پیکج کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن اور آئندہ رمضان کے لیے مجوزہ پیکج پر اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں رمضان پیکج کے نفاذ، شفافیت اور مستحق افراد تک امداد کی فراہمی کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوٹیلٹی اسٹورز میں دہائیوں سے جاری مالی بدعنوانی اور انتظامی بدنظمی کا خاتمہ وفاقی حکومت کی بڑی کامیابی ہے، جو عوامی اعتماد کی بحالی کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مستحق اور کم آمدن طبقے کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ آئندہ رمضان اور عید پیکج کے لیے تمام متعلقہ وزارتیں اور ادارے باہمی رابطے اور تعاون سے مؤثر، شفاف اور عوام دوست حکمت عملی تشکیل دیں، تاکہ اشیائے ضروریہ کی ارزاں نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

مزیدخبریں