موٹروے ایم-4 ملتان تا خانیوال ٹریفک کے لیے دوبارہ کھول دی گئی

09:51 AM, 9 Jan, 2026

ملتان/خانیوال:موٹروے ایم-4، جو ملتان سے خانیوال کے درمیان حدِ نگاہ کم ہونے کے باعث بند تھی، اب بہتر ہونے پر ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ بندش صرف حفاظتی اقدامات کے لیے کی گئی تھی تاکہ کسی حادثے سے بچا جا سکے۔

موٹروے پولیس نے ڈرائیوروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ احتیاط کے ساتھ سفر کریں اور سڑک کے حالات پر نظر رکھیں۔ حکام مزید کہتے ہیں کہ موسم اور حدِ نگاہ کی صورتحال پر مسلسل نگرانی جاری ہے۔

مزیدخبریں