ڈھاکہ:بنگلا دیش نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر بھارتی شہریوں کے لیے تمام ویزوں کا اجرا روک دیا ہے۔ وزارت خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ نئی پابندیاں جمعرات سے نافذ کر دی گئی ہیں۔
تازہ فیصلے کے تحت کاروباری اور ملازمت کے ویزوں کے علاوہ دیگر تمام ویزے معطل کر دیے گئے ہیں۔ وزارت خارجہ کے حکام نے بتایا کہ اس اقدام کا مقصد ملکی سکیورٹی کو مضبوط بنانا اور غیر متوقع خطرات سے بچاؤ ہے۔
سرحدی اور سفارتی ذرائع کے مطابق، جو بھارتی شہری پہلے ویزہ حاصل کر چکے ہیں ان کے معاملات کا جائزہ لیا جائے گا اور ضروری ہدایات کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔