تائیوان، جوہری معاہدے اور ایران پر امریکی صدر ٹرمپ کے اہم بیانات

09:20 AM, 9 Jan, 2026

واشنگٹن:امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ تائیوان کو چین کا حصہ سمجھتے ہیں، تاہم اگر چین نے تائیوان کے خلاف کوئی کارروائی کی تو وہ اس پر خوش نہیں ہوں گے۔ صدر ٹرمپ نے امید ظاہر کی کہ چین تائیوان کے خلاف کسی قسم کا اقدام نہیں کرے گا اور کہا کہ اس معاملے پر حتمی فیصلہ چینی صدر پر منحصر ہے۔

امریکا اور روس کے درمیان جوہری معاہدے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر نیو اسٹارٹ معاہدہ ختم ہو رہا ہے تو اسے ختم ہونے دیا جائے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مستقبل کے کسی بھی جوہری معاہدے میں چین کو بھی شامل کیا جانا چاہیے۔ واضح رہے کہ امریکا اور روس کے درمیان نیو اسٹارٹ معاہدہ 5 فروری کو ختم ہو رہا ہے۔

ایران سے متعلق بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے خبردار کیا کہ اگر ایران میں مظاہرین کے خلاف تشدد کیا گیا یا انہیں قتل کیا گیا تو امریکا اس کا سخت جواب دے گا۔ صدر ٹرمپ کے ان بیانات کو عالمی سیاست میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں