شدید دھند اور سردی کی لہر، پنجاب کے میدانی علاقوں میں نظامِ زندگی متاثر، موٹر وے بند

09:12 AM, 9 Jan, 2026

لاہور:پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید سردی کے ساتھ دھند کی موٹی تہہ چھا گئی ہے جس کے باعث حدِ نگاہ انتہائی کم ہو گئی۔ دھند کے سبب سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی جبکہ مختلف مقامات پر موٹر وے کو حفاظتی اقدامات کے تحت بند کر دیا گیا ہے۔

دھند اور سردی کے باعث صبح سویرے دفاتر، تعلیمی اداروں اور روزمرہ کے معمولات متاثر ہوئے۔ موٹر وے پولیس نے مسافروں کو محتاط رہنے، رفتار کم رکھنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزیدخبریں