لاہور: پاکستان سپر لیگ (PSL) میں ایک بڑا جغرافیائی اور مالیاتی انقلاب آگیا ہے۔ 'ولی ٹیک' نے پی ایس ایل کی سب سے کامیاب ٹیموں میں سے ایک، ملتان سلطانز کے حقوق ریکارڈ قیمت پر حاصل کر کے اس کا نام تبدیل کر کے 'راولپنڈی' رکھنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ ملتان کی فرنچائز کے لیے ہونے والی نیلامی میں 'ولی ٹیک' نے 2 ارب 45 کروڑ روپے کی ناقابلِ شکست بولی دی۔ اس بھاری سرمایہ کاری کے بعد اب ملتان سلطانز پی ایس ایل کی تاریخ کی سب سے مہنگی ترین ٹیم بن گئی ہے، جس نے مالیاتی اعتبار سے تمام سابقہ ریکارڈز پیچھے چھوڑ دیے ہیں۔
ملکیت کی تبدیلی کے فوراً بعد ولی ٹیک کی انتظامیہ نے ایک بڑا اسٹرٹیجک فیصلہ کیا۔ فرنچائز کا نام 'ملتان سلطانز' سے بدل کر اب 'راولپنڈی' کر دیا گیا ہے۔ اب یہ ٹیم جنوبی پنجاب کے بجائے پوٹھوہار ریجن کی نمائندگی کرے گی، جس سے راولپنڈی کے شائقین کو اپنی مقامی ٹیم مل گئی ہے۔
ملتان سلطانز اب 'راولپنڈی' بن گئی: ولی ٹیک نے 2 ارب 45 کروڑ میں ٹیم خرید کر نام بدل دیا
07:45 PM, 9 Feb, 2026