پی ٹی آئی کے رہنما علی امین گنڈاپور اور عمر ایوب اشتہاری قرار

01:30 PM, 9 Feb, 2026

اسلام آباد:اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں علی امین گنڈاپور اور عمر ایوب کو احتجاج کے حوالے سے دو مختلف کیسز میں اشتہاری قرار دے دیا ہے۔ یہ کیسز مارچ میں ہونے والے احتجاج سے متعلق ہیں، جن کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کی۔ دوران سماعت عدالت نے ملزمان کے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے۔

عدالت نے کئی بار علی امین گنڈاپور اور عمر ایوب کو طلب کیا، لیکن وہ پیش نہیں ہوئے، جس کے بعد عدالت نے دونوں رہنماؤں کو اشتہاری قرار دے دیا۔

واضح رہے کہ علی امین گنڈاپور اور دیگر ملزمان کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں دو مقدمات درج ہیں، جو مارچ میں ہونے والے احتجاج سے جڑے ہوئے ہیں۔

مزیدخبریں