سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی وکلا کی بانی پی ٹی آئی سے فوری ملاقات کی درخواست مسترد کردی

10:53 AM, 9 Feb, 2026

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے وکلا کی بانی پی ٹی آئی  عمران خان سے فوری ملاقات کی درخواست مسترد کردی۔ پی ٹی آئی کے وکیل، لطیف کھوسہ نے عمران خان سے ملاقات کی درخواست کی، لیکن چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے اس پر کہا کہ "ہم بغیر نوٹس کے ایسا کوئی حکم نہیں دے سکتے۔"

چیف جسٹس نے مزید کہا کہ پہلے درخواست کے قابل سماعت ہونے کے اعتراضات کو حل کرنا ضروری ہے، اور یہ بھی یاد رکھیں کہ عمران خان کے کیسز دوسری عدالتوں میں زیر التوا ہیں۔

جسٹس یحییٰ آفریدی نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ملاقات سے متعلق کوئی بھی حکم بغیر نوٹس کے جاری نہیں کیا جا سکتا۔ اسی طرح، سپریم کورٹ نے عمران خان کی القادر ٹرسٹ میں ضمانت کی درخواست غیر مؤثر ہونے پر خارج کردی۔

مزیدخبریں