کراچی : پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کا آغاز مثبت زون سے ہوا۔ پیر کے روز ٹریڈنگ کے آغاز میں 1500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا، جس کے نتیجے میں ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 84 ہزار 697 کی سطح پر پہنچ گیا۔
یہ اضافہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کی صورتحال کے برعکس تھا، جب کے ایس ای 100 انڈیکس 3702 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 1 لاکھ 84 ہزار 129 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔