ٹوکیو : جاپان میں ہونے والے قبل از وقت انتخابات میں وزیراعظم تاکا ئیچی نے شاندار کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے ایوان زیریں میں دو تہائی اکثریت حاصل کی، اور ان کی پارٹی، لبریشن ڈیموکریٹک پارٹی، نے 300 سے زائد نشستیں جیت کر واضح کامیابی حاصل کی۔
تائیوان کے صدر لی چینگ نے وزیراعظم تاکا ئیچی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے ساتھ مکمل تعاون کے لیے تیار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم تاکا ئیچی کی کامیابی جاپان اور پورے خطے کی ترقی کے لیے بہت اہم ثابت ہوگی۔