طلحہ انجم اور زوئیہ کریم نے منگنی کا اعلان کر دیا

03:30 PM, 9 Feb, 2026

لاہور : پاکستان کے مشہور ریپر طلحہ انجم نے اپنی منگنی کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ منگنی کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی، جس میں دونوں خاندانوں کے قریبی افراد نے شرکت کی۔

تقریب میں روایتی رسومات اور خوشیوں کے بھرپور لمحات دیکھنے کو ملے، جو یہ ظاہر کرتے تھے کہ طلحہ اور زوئیہ نے یہ خاص موقع اپنے پیاروں کے ساتھ منانے کی کوشش کی۔

جوڑے کو مداحوں اور سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے بہت ساری مبارکبادیں ملیں اور خوشی کا اظہار کیا گیا۔ طلحہ انجم نے اپنی اور زوئیہ کے خاندانوں اور دوستوں کی جانب سے ملنے والی محبت کا شکریہ ادا کیا۔

مزیدخبریں