لاہور: حکومت پنجاب نے فیصلہ کیا ہے کہ لاہور میں بسنت 6، 7 اور 8 فروری کو منائی جائے گی۔ یہ فیصلہ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔
اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ بسنت کے دوران قوانین پر سختی سے عمل ہوگا، تمام موٹر سائیکلوں پر حفاظتی راڈز لگائے جائیں گے اور ڈور کی تیاری صرف مخصوص جگہوں پر ہوگی تاکہ عوام اور سیکیورٹی کے لیے خطرات کم سے کم ہوں۔