دہشت گردوں سے بات چیت نہیں ہوگی، امن کے لیے وفاق کردار ادا کرے؛گورنر خیبرپختونخوا

05:39 PM, 9 Dec, 2025

پشاور: خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ملک میں امن قائم رکھنے کے لیے سکیورٹی فورسز قربانیاں دے رہی ہیں، اور افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے۔

انہوں نے ضم اضلاع میں پولیس لائن اور موثر تھانہ نہ ہونے پر تشویش ظاہر کی اور کہا کہ اگر صوبائی حکومت سنجیدہ نہیں تو وفاق کو امن قائم کرنے کے لیے قدم اٹھانا چاہیے۔

گورنر نے واضح کیا کہ صوبائی حکومت دہشت گردوں سے بات چیت کی خواہاں ہے، لیکن ان کا موقف ہے کہ دہشت گردوں سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک دشمنوں کو کبھی مدد نہیں دی گئی اور صوبے میں امن اور ترقی پر توجہ دی جانی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی مقدمے کی سزا صرف اڈیالہ جیل کے باہر بیٹھنے سے معاف نہیں ہوگی اور مقدمات وفاقی سطح پر لڑنے چاہئیں۔

مزیدخبریں