اسلام آباد: پاکستان میں جمہوریہ انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو اور آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر بات چیت کی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک نے اپنی مسلح افواج کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انڈونیشیا کے صدر نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا اور علاقائی امن و استحکام میں پاکستان کے کردار کو تسلیم کیا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان انڈونیشیا کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور فوجی تربیت، انسداد دہشت گردی اور استعداد کار بڑھانے کے شعبوں میں دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔