پاک بحریہ آج بھی ملک کی سمندری سرحدوں کی مضبوط حفاظت کر رہی ہے:چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر 

03:34 PM, 9 Dec, 2025

 راولپنڈی:  چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ 1971 میں پاک بحریہ دشمن کے لیے سمندر میں سیسہ پلائی دیوار تھی اور آج بھی ملکی بحری سرحدوں پر مضبوط دفاع قائم ہے۔

پاک بحریہ آج کا یادگار دن ’ہنگور ڈے‘ کے طور پر منا رہی ہے۔ اس موقع پر جاری بیان میں فیلڈ مارشل نے آبدوز ہنگور کے عملے کی بہادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ 9 دسمبر 1971 کو ہنگور کے عملے نے دشمن کے خلاف شاندار جانبازی کی، جس کی یاد آج بھی دشمن کے ذہن میں زندہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے، مگر اپنی خودمختاری اور دفاعِ وطن کے لیے ہر وقت تیار ہے۔ فیلڈ مارشل نے یقین دلایا کہ پاک بحریہ ملکی سمندری سرحدوں کی حفاظت کو ہمیشہ مضبوط اور یقینی بنائے رکھے گی۔

مزیدخبریں