اسحاق ڈار اور عباس عراقچی کی ٹیلی فونک گفتگو: پاک ایران تعلقات اور خطے کی صورتحال پر بات چیت

02:30 PM, 9 Dec, 2025

اسلام آباد: نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے گزشتہ شب اپنے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ اس دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ایران کے دوطرفہ تعلقات اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق، اس گفتگو میں دونوں وزرائے خارجہ نے حالیہ دنوں میں ہونے والی اعلیٰ سطحی ملاقاتوں اور رابطوں کی اہمیت پر بات کی اور انہیں سراہا۔ بات چیت کے دوران خطے کے امن، اقتصادی تعاون، سرحدی مسائل اور دونوں ممالک کو درپیش مشترکہ چیلنجز پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اسحاق ڈار اور عباس عراقچی نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان اور ایران اپنے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے قریبی مشاورت اور تعاون کے ذریعے علاقائی استحکام کو فروغ دیں گے۔

اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے اس بات کا بھی اظہار کیا کہ اس ہفتے ترکمانستان کے شہر اشک آباد میں ہونے والے "انٹرنیشنل فورم آف پیش اینڈ ٹرسٹ" میں ملاقات کے مواقع پر بات چیت کی جائے گی، جس سے دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید بہتری آ سکتی ہے۔

مزیدخبریں