اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان

01:24 PM, 9 Dec, 2025

اسلام آباد : محکمہ موسمیات کے مطابق، آج اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ مری اور گلیات میں شدید سردی رہے گی، جبکہ لاہور، سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، ملتان، خانیوال، لیہ، کوٹ ادو، گجرات، جہلم اور ساہیوال میں دھند چھائی رہے گی۔

اس کے علاوہ، پشاور، صوابی، مردان، چارسدہ، نوشہرہ اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی بعض مقامات پر اسموگ متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان، سندھ کے بیشتر اضلاع، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔موسم کی اس صورتحال کے پیش نظر، شہریوں کو احتیاط برتنے اور دھند یا اسموگ کے دوران سفر میں محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزیدخبریں