برطانیہ نے IELTS میں فیل ہزاروں تارکین وطن کو ویزے دے دیے

04:32 PM, 9 Dec, 2025

لندن : برطانوی حکومت کے لیے ایک نیا تنازعہ اس وقت کھڑا ہوگیا جب یہ انکشاف ہوا کہ IELTS کے امتحانات میں فیل ہونے والے ہزاروں تارکین وطن کو ویزے دے دیے گئے ہیں۔ برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق، 80 ہزار امیدواروں کو غلط نتائج ملے، اور ان میں سے اکثر نے غیر مستحق طریقے سے ویزے حاصل کیے۔

تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ چین، بنگلہ دیش اور ویتنام میں دھوکہ دہی کے شواہد ملے ہیں، جہاں پر امتحانات کے لیک پرچوں کی فروخت کی جا رہی تھی، جس کی وجہ سے غیر اہل امیدواروں کو پاس قرار دیا گیا۔

مزیدخبریں