ریاض : سعودی عرب کے شہر ینبع میں طوفانی بارشوں نے بڑا نقصان پہنچایا ہے، جس کے نتیجے میں کئی عمارتوں کی چھتیں گر گئیں اور ملبے تلے گاڑیاں دب کر تباہ ہو گئیں۔ سعودی حکام نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے، کیونکہ بارش نے صحرائی علاقے بھی زیر آب کر دیے ہیں۔
مدینہ منورہ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں بھی گزشتہ روز گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ مسجد نبوی ﷺ میں بارش سے سردی کا احساس بڑھ گیا، اور گنبدِ خضریٰؐ پر برسنے والی بارش کے بعد جو منظر تھا، وہ روح پرور تھا۔ وہاں موجود زائرین نے اللہ کا شکر ادا کیا۔
حکام نے موسم سرد ہونے کی وجہ سے مدینہ منورہ آنے والے زائرین سے اپیل کی ہے کہ وہ گرم لباس اپنے ساتھ رکھیں تاکہ سردی سے بچا جا سکے۔