مٹیاری: حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائی کے مزار پر چوری کی واردات

01:45 PM, 9 Dec, 2025

مٹیاری: سندھ کے ضلع مٹیاری میں حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائی کے مزار پر چوری کی واردات ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق، چور مزار کے گیٹ کو توڑ کر وہاں رکھی چاندی کی اشیاء چوری کر کے لے گئے۔

پولیس نے واردات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور چور کی شناخت کے لیے مزار کے قریب نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے جلد کارروائی کی جائے گی۔

مزیدخبریں