اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے یومِ آزادی کی آمد پر بلوچستان سے پیش کیے گئے حب الوطنی سے بھرپور ملی نغمے کو سراہتے ہوئے اس میں شریک گلوکاروں، فنکاروں، پروڈیوسرز اور دیگر تمام افراد کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ یومِ آزادی کی آمد کے ساتھ بلوچستان سے پیش کیا گیا یہ خوبصورت اور حب الوطنی سے بھرپور نغمہ انہیں بے حد متاثر کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس شاندار کاوش پر گلوکاروں، فنکاروں، پروڈیوسرز اور اس میں شامل تمام افراد کو دلی خراجِ تحسین اور صمیم قلب سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ نغمے کے ذریعے ہمارے پیارے وطن سے محبت کے جذبے کو نہایت خوبصورتی سے اجاگر کیا گیا ہے۔
انہوں نے بلوچستان سے سامنے آنے والی اس کاوش کو قومی جذبے، وطن سے محبت اور جشنِ آزادی کے احساسات کا خوبصورت اظہار قرار دیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام کا اختتام "پاکستان زندہ باد!" کے الفاظ سے کیا۔
As Independence Day approaches, my heart is filled with pride to see this beautiful and patriotic song coming from Balochistan.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) August 9, 2026
My heartfelt appreciation and sincere gratitude to the singers, performers, producers and everyone behind this wonderful effort. You have beautifully… pic.twitter.com/GAKhK93Fwg