مکہ معاہدہ خطے میں امن و استحکام کے فروغ کا ذریعہ بنے گا: اسحاق ڈار

05:34 PM, 9 Aug, 2026

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ جوائنٹ ڈیفنس ایگریمنٹ برادرانہ تعلقات کی مضبوطی کا عکاس ہے۔

ایکس پر جاری بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ مکہ معاہدہ کئی سال کی مشاورت اور رابطوں کے بعد طے پایا ہے۔ معاہدے کا بنیادی مقصد اسٹریٹجک تعاون کو فروغ دینا، علاقائی امن و استحکام کو مضبوط کرنا اور خوشحالی کی راہ ہموار کرنا ہے۔

اسحاق ڈار نے واضح کیا کہ مکہ معاہدہ کسی موجودہ دوطرفہ یا کثیرالجہتی معاہدے کو ختم یا تبدیل نہیں کرتا۔ ان کے مطابق یہ معاہدہ تینوں ممالک کے درمیان تعاون کے دائرہ کار کو مزید وسعت دے گا۔

مزیدخبریں