میرال کی سالگرہ پر ایمن خان اور منیب بٹ کا منفرد انداز، خوبصورت تصاویر نے دل جیت لیے

03:52 PM, 9 Aug, 2026

لاہور: پاکستانی شوبز کی معروف اداکار جوڑی ایمن خان اور منیب بٹ نے اپنی بیٹی میرال کی تیسری سالگرہ کو خاص بنانے کے لیے خوبصورت انداز میں جشن منایا، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔

ایمن خان اور منیب بٹ نے میرال کی سالگرہ کے لیے ساحل سمندر کے خوبصورت ماحول میں واقع ایک ریزورٹ کا انتخاب کیا، جہاں خاندان کے افراد کے ساتھ سالگرہ کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر ننھی میرال انتہائی پیاری نظر آئیں۔ انہوں نے سی گرین رنگ کا سلک گاؤن پہن رکھا تھا، جبکہ سر پر سجایا گیا ننھا سلور کراؤن ان کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کررہا تھا۔

ایمن خان نے بیٹی کی خوشی کے موقع پر زرد رنگ کا ٹو پیس لباس پہنا، جبکہ منیب بٹ نے ساحلی ماحول کو مدنظر رکھتے ہوئے سفید رنگ کی پھولوں والی شرٹ کا انتخاب کیا۔

سالگرہ کی تقریب سے سامنے آنے والی تصاویر میں ایمن اور منیب کو میرال کے ساتھ خوشگوار لمحات شیئر کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ خاندان نے اس خاص دن کو بھرپور انداز میں انجوائے کیا، جبکہ تصاویر سوشل میڈیا پر آتے ہی مداحوں کی جانب سے پسند کی جانے لگیں۔

اداکارہ منال خان، جو ایمن خان کی بہن ہیں، تقریب کا حصہ نہ بن سکیں کیونکہ وہ اس وقت یورپ کے دورے پر موجود ہیں۔

ایمن خان اور منیب بٹ دونوں کا شمار پاکستان کی معروف شوبز شخصیات میں ہوتا ہے۔ ان کی نجی زندگی بھی مداحوں کی خاص دلچسپی کا باعث رہتی ہے اور دونوں اکثر اپنی فیملی کے یادگار لمحات سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہیں۔

ایمن خان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 12.5 ملین سے زیادہ فالوورز موجود ہیں، جبکہ منیب بٹ کو 5.2 ملین سے زائد صارفین فالو کرتے ہیں۔

دونوں اداکار تین بیٹیوں امل، میرال اور نائمل کے والدین ہیں۔

مزیدخبریں