پاکستان امن کا محافظ، اب معاشی کامیابیوں کا وقت ہے: علی پرویز ملک

02:38 PM, 9 Aug, 2026

اسلام آباد: وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ دفاعی میدان میں کامیابیوں کے بعد اب پاکستان کو معاشی محاذ پر کامیابیوں کی طرف بڑھنا ہے۔ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر پوری قوم خوش ہے۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ پاکستان دنیا بھر میں امن کے محافظ اور سلامتی کے ضامن کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے۔ ایران امریکا جنگ کے دوران بھارت سمیت کئی ممالک میں پٹرول کی قلت پیدا ہوئی، تاہم پاکستان میں پٹرول کی فراہمی معمول کے مطابق رہی اور کوئی بحران پیدا نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن عملی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے مشکل فیصلے کرکے ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالا ہے، اب معاشی استحکام اور عوامی خوشحالی کے لیے مزید اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

مزیدخبریں